Sidebar

03
Thu, Jul
0 New Articles

‏123۔ قرآن مجید جس میں کوئی اختلاف نہیں

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

‏123۔ قرآن مجید جس میں کوئی اختلاف نہیں

‏ان آیتوں میں (4:82 اور 41:42) کہا گیا ہے کہ قرآن مجید میں اختلاف اورغلطی نہیں ہے۔ 

آدمی جتنا بھی بڑا عقلمند ہو وہ جو کہتا ہے اس کو بھول کرپھر وہ بے ربط باتیں کہہ دے گا۔ یا بات کو غلط سمجھ کرپہلے ایک بات کہہ کر پھر اس کوٹھیک ‏سمجھتے ہوئے دوسری ایک بات کہے گا۔ 

وہ جس مسئلہ سے اور فکروں سے دو چار ہو تا ہے اس سے دلی تنگی محسوس کر تے ہوئے جو کل کہا تھا اس کو وہ آج بدل کر کہہ دیگا۔ 

لیکن اللہ کو کوئی بھول ، لاعلمی یا دلی تنگی نہیں ہے، اس لئے اللہ کی باتوں میں کوئی اختلاف نہیں ہوتا۔ 

اور یہ بھی کہ قرآن مجید یکمشت ایک ہی وقت میں نہیں اترا۔ تےئیس سالوں میں تھوڑا تھوڑا سا نازل ہوا۔ 

اگر اس کو نبی کریم ؐنے خود ہی کہا ہو تا تو 23سالوں میں کئی چیزوں میں اختلافی باتیں جگہ پائی ہوگی۔ لیکن اس قرآن میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ‏اسی سے یہ ثابت ہو تا ہے کہ یہ اللہ ہی کا کلام ہے۔

اور زیادہ معلومات کے لئے مقدمہ میں یہ اللہ کا کلام ہے کے عنوان کے تحت دیکھ لیں۔ 

‏  

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account