65۔ بیوی کے خلاف قسم کھانا
بیوی پر غصہ ہو نے کی وجہ سے اللہ کے نام کو استعمال کر کے اس زمانے کے عربوں کے پاس یہ کہنے کی عادت تھی کہ ’’اللہ کی قسم، اب سے میں تجھے نہیں چھوؤں گا۔ ‘‘یہ آیت (2:226) اس عادت کو سرزنش کر تے ہوئے اس کے لئے کفارہ بھی کہتی ہے۔
اس طرح قسم کھانے والے اس کے لئے بیوی سے الگ ہونے کی ضرورت نہیں۔ چار مہینے کی مہلت کے اندر قسم توڑ کر بیوی سے مل سکتے ہیں۔
اگر کوئی قسم کھائے کہ رہتے دم تک بیوی سے نہیں ملوں گا، اس کے لئے بھی وہی چار مہینے کی میعاد ہے۔
اس آیت کا یہ مطلب نہیں کہ چار مہینے تک بیوی سے نہ مل کر چار مہینے کے بعد ہی ملنا چاہئے۔اس کا مطلب ہے کہ چار مہینے ختم ہو نے سے پہلے ہی مل جانا چاہئے۔
قسم کھانے کے دوسرے ہی دن بھی اس کو توڑ سکتے ہیں۔ اگر چار مہینے کے بعد بھی بیوی سے موافقت نہیں ہوئی تو دوسری آیت کہتی ہے کہ طلاق دے دینا چاہئے۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ غصہ میں قسم کھا کر بیوی سے نہ ملنے کو اللہ بہت ہی سخت معاملہ سمجھتا ہے۔
بعض لوگ مال جمع کر نے کے لئے چند سال بیوی سے بچھڑکر غیر بستیوں کو یا غیر ممالک کو چلے جاتے ہیں۔ اگر وہ چار مہینے سے زیادہ بھی بیوی سے بچھڑکررہیں توان پر وہ لاگو نہیں ہوگا۔ جسمانی انداز سے وہ مل کر نہ رہنے کے باوجود دلی آہنگی کے ساتھ وہ بچھڑے ہوئے ہیں۔ بیوی کی معاشی ضروریات کو شوہر پورا کررہا ہے۔ اس لئے کوئی ان پر یہ الزام نہیں لگا سکتا کہ وہ دونوں چار مہینوں کے اندر کیوں نہیں ملے۔
بیوی کے ساتھ بستی میں رہتے وقت جسمانی انداز کی وجہ سے چار مہینوں سے زیادہ وہ دونوں نہیں ملے ہوں گے۔ ماحول اور مجبوری ہی اس کی وجہ ہوگی۔اس کی وجہ بیوی پر نفرت نہیں ہوگی۔ ان پر بھی یہ آیت لاگو نہیں ہوگی۔
بعض لوگ بیوی سے نفرت کرتے ہوئے زندگی بھی بسر نہ کریں گے اور طلاق بھی نہ دیں گے،اس طرح وہ ان پر ظلم ڈھائیں گے۔ انہیں نان و نفقہ بھی نہیں دیں گے۔چار مہینے کے بعد بھی بیوی سے نفرت کر تے ہوئے بچھڑ کر رہیں تو چار مہینے کے اندر بیوی کے ساتھ رشتے کو تازہ کر نے کیلئے جماعت اس شوہر کو نصیحت کرے۔
اگر شوہر اس کو نہ مانتے ہوئے انکار کیا ، اور اسی حالت کو جاری رکھنے کے لئے اڑا رہا تو اس کی وجہ سے طلاق دینے کا فیصلہ سنانا جماعت والوں کا فرض ہے۔
اللہ پر قسم کھالیا ہوں ،میں کیسے بیوی سے مل سکتا ہوں ؟ اس طرح سوال کر نے کا موقع رہنے کے باوجود اس کو بھی اللہ نے ڈھیل دے کر دونوں کو ملنے کیلئے کہتا ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ قسم جیسی رکاوٹ کچھ بھی نہ رکھنے والا ضد کر نا وہ اس سے بھی زیادہ ظلم ہے۔
65۔ بیوی کے خلاف قسم کھانا
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode