Sidebar

21
Sat, Dec
38 New Articles

7۔قرآن کی للکار

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

7۔قرآن کی للکار

یہ آیتیں (2:23، 10:38، 11:13، 17:88، 28:49، 52:34)للکارتی ہیں کہ قرآن کی طرح ایک کتاب دنیا بھر کے لوگ اگر جمع ہوجائیں بھی تو تشکیل نہیں دے سکتے۔

لکھنا پڑھنا نہ جاننے والے نبی کریم ؐ پر قرآن مجید نازل ہوا۔ نبی کریم ؐ کے زمانے میں لکھنا پڑھنا جاننے والے جو قلیل تعداد میں تھے، وہ لوگ عربی زبان میں بڑی مہارت رکھتے تھے اور اعلیٰ قسم کے ادبی انداز میں شاعری بھی کر تے تھے۔ 

لکھنا پڑھنا نہ جاننے والے نبی کریمؐ نے جوکتاب الٰہی پیش کیا تھاوہ اس زمانے کے عالم و فاضل کے ادب سے کئی گنا زیادہ اعلیٰ تھا۔بغیر کسی آمیزش کے ایک بلند پائے کا ادب تھا۔

(قرآن مجید کس طرح کتاب الٰہی ہے ، اس کے بارے میں مقدمہ میں ’یہ کتاب الٰہی ہے‘ کے عنوان پر تفصیل بتائی گئی ہے)

اس لئے قرآن مجید کے ذریعے للکارا گیا کہ ’’ اس قدر اعلیٰ پیمانے کے ادب کواگر تم سمجھتے ہو کہ لکھنا پڑھنا نہ جاننے والے محمد نے قیاس کیا ہے تو علمی مہارت رکھنے والے تم اس طرح کی ایک کتاب تیار کر کے دکھاؤ ۔‘‘ 

تمام نوع انسانی کے لئے اس للکارکوآج تک بھی کسی نے سامنا نہیں کر سکا۔

یہ آیتیں ثابت کر تی ہیں کہ قرآن مجید اللہ ہی کی کتاب ہے۔

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account