Sidebar

08
Sun, Sep
0 New Articles

 ‏477۔ دلی کشیدگی کی بہترین دوا

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

 ‏477۔ دلی کشیدگی کی بہترین دوا

‏اس 13:28آیت میں کہا گیا ہے کہ اللہ کی یاد ہی دلوں کو اطمینان بخشتی ہیں۔

امریکہ کی تحقیقات سے معلوم پڑا ہے کہ اللہ پر ایمان رکھنے والوں کو پژمردگی کے موقعے بہت کم ہوتے ہیں۔ 

واشنگٹن کے میکلین شفا خانہ کے ڈاکٹراور نفسیاتی محکمہ کے ماہر ڈیول روسمیرن نے اس تحقیق کے سلسلے میں 159لوگوں کے پاس مختلف قسم کے ‏آزمائشیں کی گئیں۔ 

اللہ پر ایمان اوربیماری شفا ہو نے کی توقع اور معمولی علاج کا طریقہ ، اس کے بارے میں متاثر ہو نے والوں کے پاس تحقیق کی گئی۔ اس تحقیق میں ‏انکشاف کیا گیا ہے اللہ پر ایمان زیادہ رکھنے والوں کو دل کی کشیدگی کی بیماری بہت ہی کم دکھائی گئی۔ 

اللہ کے بارے میں فکر یا تقویٰ ذرہ بھر بھی نہ پائے جانے والے لوگوں کو دل کی پژمردگی اور بیماری کا اثر کسی طرح سے کم نہیں ہوا۔ 

روس میرن کا کہنا ہے کہ اللہ پر بھروسہ رکھنے کے ذریعے دلی صحت کا علاج حاصل کر نے والوں کویہ امید ہو تی ہے کہ اپنی تکلیف سے وہ چھوٹ ‏جائیں گے۔ یہی اس تحقیق کابہت اہم نکتہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ تحقیق اس کے بعد آنے والی طبی دنیا کو بہت ہی فائدہ مندثابت ہو گا۔ 

آج کے زمانے میں دل کی پژمردگی ہی انسان کے لئے مہلک بیماری سمجھی جاتی ہے۔ شماریات کہتی ہیں کہ دنیا میں پچھتر فیصد لوگ اسی دل کی کشیدگی ‏ہی میں مبتلا ہیں۔ دنیا میں ہو نے والی نوے فیصدسے زیادہ خود کشیاں اسی دل کی کشیدگی کی وجہ ہی سے واقع ہو تی ہیں۔اس کو ایک شماریات کہتی ‏ہے۔ 

اللہ پر جس طرح یقین رکھنا ہے ، اسی طرح اگر کوئی یقین رکھے تو اس کوذرہ بھر بھی دل کی کشیدگی پیدا ہی ہو نہیں سکتی، یہ محکم ہے۔اس لحاظ سے یہ ‏تحقیق اسلام کی سچائی کو ثابت کر نے والی ہے۔ 

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account