Sidebar

18
Fri, Oct
10 New Articles

 ‏471۔ گنہ گار بھی اللہ کے قریب ہو سکتے ہیں

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

 ‏471۔ گنہ گار بھی اللہ کے قریب ہو سکتے ہیں

‏ان 12:87، 15:56،29:23، 39:53 آیتوں میں کہا گیا ہے کہ انسان کتنا بھی گناہ کر ے وہ اللہ کے قریب ہو سکتاہے۔

یہ آیت تاکید کرتی ہے کہ اللہ کی رحمت سے مایوس ہو جا نا بہت بڑی گناہ ہے۔ اسے نہ جاننے کی وجہ ہی سے سماج میں اللہ کے ساتھ شریک ٹہرانے کا ‏عمل مروج ہے۔ 

بعض لوگ یہ کہہ کر اپنی درگاہ والی عبادت کو صحیح ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہم گنہ گار ہیں، اور اس کے حکم کی عدولی کرنے والے ہم اللہ ‏سے کیسے مانگ سکتے ہیں؟ اللہ ہم پر غصہ میں رہتے وقت اس کے غصہ کو ٹھنڈا کر نے کے لئے ہی ہم بزرگوں کا سہارا لئے ہوئے ہیں۔ 

یعنی یہ سمجھتے ہوئے کہ اپنے کواللہ سے مانگنے کی حیثیت نہیں ہے، وہ راہ بھٹک کر جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا یہ ہے کہ اللہ کے حکم کی عدولی کر نے کی وجہ ‏سے ہم اللہ سے مانگ نہیں سکتے، اسی لئے ہم اولیاء سے مانگ رہے ہیں۔ اس دعوے کی آفت کیا ہو گی ، وہ اس کو سمجھے نہیں۔

اللہ غصہ والا ہے اور اولیاء بڑے مہربان ہیں، ایسا ماننے والے ہی اس طرح کہہ سکتے ہیں۔ایسا سمجھنا کہ اللہ سے زیادہ اولیاء ہی فضل کر نے والے ہیں، ‏وہ شریک ٹہرانے سے زیادہ سخت گناہ ہے۔یہ اللہ سے زیادہ اولیاء کو بڑھانے کا شدید گناہ ہو گا۔ 

ان لوگوں کی اس نادانی کواللہ نے اس آیت میں کہا ہے۔

انسان جتنا بھی گناہ کرے ، اگر وہ اپنے گناہوں کو محسوس کر تے ہوئے اللہ سے توبہ کرے تواللہ ضمانت دیتا ہے کہ اس کا فضل اس کو ضرور ملے گا۔ ‏اللہ نے ایسا نہیں کہا کہ کوئی گنہ گار اپنے پاس نہ آئے۔ اللہ نے گنہ گاروں ہی سے کہتا ہے کہ میری مہربانی سے ناامید نہ ہوجا نا۔ 

درگاہ پرستی کی عبادت کو روا رکھنے والوں کے دیگر دعوے کس طرح غلط ہیں، اس کو جاننے کے لئے حاشیہ نمبر 17، 41، 49، 79، 83، 100، ‏‏121، 122، 140، 141، 193،213، 215، 245، 269، 298، 327، 397، 471،427 وغیرہ دیکھئے! 

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account