427۔ ذبح کرنا اللہ ہی کے لئے ہے
اس آیت 108:2 میں اللہ حکم فرماتا ہے کہ اللہ ہی کے لئے نماز پڑھیں اور اسی کے لئے ذبح کریں۔
تمام جانتے ہیں کہ نماز ایک عبادت ہے، اس لئے اللہ کے سوا دوسرے کسی کی نماز نہیں پڑھتے۔
لیکن ذبح کر نا ایک عبادت ہے، اس کو بعض مسلمان نہ جاننے کی وجہ سے غیر اللہ کے لئے بھی ذبح کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لئے بھی یہ آیت انکار کرتی ہے۔
نبی کریم ؐ نے فرمایا ہے کہ جو غیر اللہ کے لئے ذبح کر تا ہے اس پراللہ لعنت بھیجتا ہے۔
(مسلم: 4001، 4002، 4003)
بوانہ کے ایک مقام پر میں نے نیت کر لی کہ میں اللہ کے لئے ذبح کروں گا۔میں نے نبی کریم ؐ سے پوچھا کہ کیا میں اسے کر سکتا ہوں۔نبی کریم ؐ نے مجھ سے پوچھا کہ کیا اس جگہ میں ایسے معبود موجود ہیں جو دوسروں کے ذریعے عبادت کئے جاتے ہیں؟ میں نے کہا ایسا کچھ نہیں۔نبی نے پوچھا کہ کیا وہاں دوسرے لوگ میلہ وغیرہ مناتے ہیں؟ میں نے کہانہیں۔تب نبی کریم ؐ نے کہا کہ اگر ایسا ہو تو تمہاری منت کو تم پورا کر سکتے ہو۔
(ابو داؤد : 2882)
اللہ کے لئے ذبح کر نے کو اگر نیت بھی کر لو تو دوسروں کی عبادت چلنے کے مقام پر اسے کر نا نہیں۔ اس میں شک کا مشابہ تک نہیں ہو نا چاہئے۔ ایسے میں قبروں پر بیل بکرے اور مرغی وغیرہ کو ذبح کر نے والے ذرا سوچنا چاہئے کہ آخر ان کا حال کیا ہوگا؟
درگاہ پرستی کی عبادت کو روا رکھنے والوں کے دیگر دعوے کس طرح غلط ہیں، اس کو جاننے کے لئے حاشیہ نمبر 17، 41، 49، 79، 83، 100، 121، 122، 140، 141، 193،213، 215، 245، 269، 298، 327، 397، 471 وغیرہ دیکھئے!
427۔ ذبح کرنا اللہ ہی کے لئے ہے
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode