Sidebar

08
Sun, Sep
0 New Articles

‏418۔ کیا عورتیں مسجد کو آسکتی ہیں؟

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

‏418۔ کیا عورتیں مسجد کو آسکتی ہیں؟

‏مسجدوں کے بارے میں کہنے والی ان 9:108، 24:37 آیتوں میں کہا گیا ہے کہ اس میں مرد رہتے ہیں۔ 

اس کو غلطی سے سمجھتے ہوئے بعض علماء کہتے ہیں کہ پا نچ وقت کی نمازاور جمعہ نماز کے لئے عورتیں مسجدکو نہ آئیں۔یہ غلط ہے۔

قرآن مجید میں تمام احکام اور قانون مردوں ہی کی طرف اشارہ کر تی ہیں اور مذکرا لفاظ ہی استعمال کیا گیا ہے۔پھر بھی اس کے بارے میں نبی کریم ؐ ‏کے زمانے ہی میں سوال اٹھایا گیا اور جواب ملا کہ جتنا بھی مردوں کا حق ہے وہ عورتوں کے لئے بھی ہوگا۔ 

اسلام کہتا ہے کہ جنسی بنیاد پر قائم قوانین کے سوا باقی تمام مرد اور عورتوں کے لئے عام ہے۔ (اس کے بارے میں پوری تفصیل حاشیہ نمبر 8 میں ‏دیکھئے!)

مزید یہ کہ نبی کریم ؐ کے زمانے میں عورتیں مسجد آ کرہر روز نماز میں شامل ہوا کر تی تھیں۔ نبی کریم ؐ نے جو اجازت دے چکے اسے کوئی منع نہیں ‏کرسکتا۔ 

نبی کریم ؐ نے فرمایا ہے کہ عورتوں کو مسجد میں آنے سے کوئی نہ روکیں۔(دیکھئے ،بخاری : 873، 900، 5238)

نبی کریم ؐ نے فرمایا کہ عورتیں رات کے وقت مسجد جا نے کی اجازت مانگیں تو انہیں اجازت دیدیں۔ (بخاری: 865، 899)

نبی کریم ؐ کی بیوی عائشہؓ نے فرمایا کہ نبی کریم ؐ کے ساتھ عورتیں بھی فجر کی نماز میں شامل ہوکر گھر واپس جایا کرتے تھے۔ (بخاری: 372، 578، ‏‏867، 872)

نبی کریم ؐ نے فرمایا کہ میں بہت لمبی نماز پڑھنے کے ارادے سے کھڑاہوتاہوں۔لیکن کسی بچے کی رونے کی آواز سنتا ہوں تو میں اس نماز کو مختصر کر لیتا ‏ہوں۔اس وجہ سے کہ (نماز میں شامل ہونے والی)اس بچے کی ماں کا دل بے قرار نہ ہوجائے۔ (بخاری: 707، 708، 709، 710، 862، ‏‏868)

نبی کریم ؐ نے ایک رات بہت دیری سے نماز پڑھی۔ جب عمرؓ نے نبی کریمؐ سے فرمایا کہ عورتیں اور بچے سو رہے ہیں۔ (بخاری: 569، 862، ‏‏864، 866)

نبی کریم ؐ جب نماز سے سلام پھیرنے کے ساتھ عورتیں فوراً اٹھ کر چلی جائیں گے اور مردیں تھوڑی دیر کے بعد اٹھیں گے۔ (بخاری: 837، ‏‏866)

عورتیں مسجد میں آکر نماز پڑھ سکتی ہیں اور جماعت میں بھی شامل ہو سکتی ہیں۔اس کے لئے اور بھی کئی دلیلیں موجود ہیں۔ 

مسلمانوں کی مسجدوں میں پہلا درجہ مکہ کی مقدس مسجد کوحاصل ہے۔ وہاں جس طرح مرد فرائض حج ادا کرتے ہیں اسی طرح عورتیں بھی ادا کرتی ‏ہیں اور نماز بھی پڑھتی ہیں۔ 

اس لئے ہم معلوم کر سکتے ہیں کہ یہ آیت عورتوں کو مسجد میں آنے سے منع نہیں کر رہی ہے۔ 

اگر ایسا ہو تو یہ کیوں کہا گیا کہ اس مسجد میں پاکیزہ مرد ہیں؟یہ بعض لوگوں کا شک ہے۔

رہائش کے لئے مکان نہ ہونے والے مرد اس مسجد میں ٹہرے ہوئے تھے۔ اسی وجہ سے ایسا کہا گیا تھا۔اس میں یہ مطلب نہیں ہے کہ صرف مرد ‏ہی مسجدکو آنا چاہئے۔  

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account