Sidebar

03
Thu, Jul
0 New Articles

‏184۔ کتاب نازل ہو نے سے پہلے موسیٰ نبی کی تبلیغ

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

‏184۔ کتاب نازل ہو نے سے پہلے موسیٰ نبی کی تبلیغ

‏یہ آیت 7:145 کہتی ہے کہ موسیٰ نبی کو تحریری انداز میں کتاب عطا کی گئی تھی۔ 

یہ کتاب کب عطا کی گئی، اس پر خاص طور پر غور کر نا چاہئے۔

موسیٰ نبی اور ہارون نبی نے فرعون اور اس کی قوم کے پاس تبلیغ کر نے لگے۔ اپنے کو اللہ کا رسول ثابت کر نے کے لئے اللہ کا دیا ہوا معجزات کو موسیٰ ‏نبی نے کر دکھایا۔ فرعون کے لوگوں نے اس کو جادو کہہ کر ماننے سے انکار کر دیا۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا تم اپنے ملک کے جادو گروں سے مقابلہ ‏کر سکتے ہو؟ موسیٰ نبی نے اس شرط کو مان لیا تو موسیٰ نبی اور ان جادوگروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔اس وقت موسیٰ نبی پرکتاب نازل نہیں ہوئی ‏تھی۔ 

اسرائیلی قوم پر فرعون نے ظلم کر نے لگا۔ موسیٰ نبی اور ان کی قوم نے اس کو برداشت کر گئے۔ اس وقت بھی موسیٰ نبی کوکتاب عطا نہیں ہوئی ‏تھی۔ 

فرعون کی جماعت قحط، زوردار بارش، ٹڈی، جوئیں، مینڈک اور خون وغیرہ کئی آزمائشوں سے مبتلا کئے گئے۔ اس وقت بھی موسٰی نبی پر کتاب نازل ‏نہیں ہوئی تھی۔ 

پھر موسیٰ نبی اور ان کی قوم نے بستی چھوڑ کر بھاگ گئے۔ فرعون انہیں بھگاتے ہوئے آتا ہے۔ آخر میں موسیٰ نبی اور ان کی قوم بچا لئے جاتے ہیں۔ ‏فرعون سمندر میں ڈبودیا گیا۔ اس وقت بھی موسیٰ نبی کو کتاب نازل نہیں کی گئی تھی۔ 

ان تمام واردات کے بعد ہی موسیٰ نبی کو اللہ کتاب عطا کر تا ہے۔

ساتویں سورۃ میں103 سے 150 کی آیتوں کو پڑھو تو یہ حقیقت تمہیں سمجھ میں آئے گی۔ 

‏103 ویں آیت سے 141 ویں آیت تک موسیٰ نبی کی تبلیغ ، آزمائش، فرعون کی تباہی وغیرہ کہنے کے بعد 142 سے 145 آیت تک اللہ انہیں ‏کتاب عطا کرنے کے بارے میں کہتا ہے۔ 

چالیس دن کے بعد اللہ نے کوہ طورپرموسیٰ نبی کو بلوایا۔اس وقت ہی تحریری انداز کی کتاب موسیٰ نبی کو عطا کی گئی۔ 

اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی کتاب کے بغیر فرعون اور اس کی قوم کے پاس کئی سالوں تک موسیٰ نبی نے تبلیغ کی تھی۔ اور یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ‏سمندر پار کر کے بچائے جانے تک بغیر کوئی کتاب ہی کے موسیٰ نبی نے اپنی قوم کی رہنمائی کر رہے تھے۔ 

اس سے معلوم ہو تا ہے کہ بغیر کسی کتاب کے پیغام الٰہی اور رہنمائی دوسری طریقے سے بھی اللہ نے نبیوں کو عطا کر تا ہے۔ 

اس سے ہم معلوم کر سکتے ہیں کہ بغیر کتاب کے دین کے متعلق انبیاء جو بھی کہتے ہیں وہ سب پیغام الٰہی ہی ہے۔ 

اسی طرح نبی کریم ؐ کوبھی قرآن مجیدجو کلام الٰہی ہے جس طرح عطا کیا گیا تھا اس کا خلاصہ بھی اللہ ہی کی طرف سے عطاکیا گیا ہے۔ اس کی پیروی کرنا ‏ضروری ہے۔ 

قرآن کے احکام کی پیروی کر نے کے ساتھ نبی کریم ؐ کی رہنمائی کی بھی پیروی کرنا چاہئے ، اس کے بارے میں اور زیادہ جاننے کے لئے حاشیہ نمبر ‏‏18، 36، 50،39، 55، 56، 57، 60، 67، 72، 105، 125، 127، 128،132 ، 154،164،244، 255، 256، ‏‏258، 286، 318، 350، 352، 358، 430وغیرہ دیکھئے!   

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account