10۔ اللہ پاک ہے، اس کا مطلب
ان آیتوں میں 2:32، 2:116، 3:191، 4:171، 5:116، 6:100، 7:143، 9:31، 10:10، 10:18، 10:68، 12:108، 16:1، 16:57، 17:1، 17:43، 17:93، 17:108، 19:35، 21:22، 21:26، 21:87، 23:91، 24:16، 25:18، 27:8، 28:68، 30:40، 34:41، 36:36، 36:83، 37:159، 37:180، 39:4، 39:67، 43:13، 43:82، 52:43، 59:23، 68:29 اللہ کے بارے میں وہ پاک ہے کے معنی میں سبحان کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔
ہم جب پا ک کا لفظ استعمال کر تے ہیں تو اس کا مطلب ہو تا ہے وہ میل کچیل سے بری ہے۔لیکن سبحان کا لفظ بہت ہی گہرا معنی رکھنے والا ہے۔
سبحان کا مطلب ہے کہ ’’ اللہ کی ذات کو کوئی بے ادبی پہنچانے والی تمام صفات سے پاک ہے۔ ‘‘
موت، بڑھاپا، مرض، نیند، مجبوری، تھکاوٹ، تکان، بھلاوٹ، غم، کمزوری، ناکامی، طبعی تقاضے، بیوی، اولاد، ماں باپ، بھوک اور پیاس وغیرہ ان تمام سے ماسوا ہی اس کا مطلب ہے۔ اس لفظ کو اللہ کے سوا کسی اور کے لئے استعمال نہ کریں۔
میل کچیل اور غلاظت سے دور ہٹ کر رہنے کے لئے عربی میں دوسرے الفاظ ہیں۔
10۔ اللہ پاک ہے، اس کا مطلب
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode