Sidebar

22
Sun, Dec
38 New Articles

قرآن نازل ہو نے کے واقعات

உருது முன்னுரை
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

قرآن نازل ہو نے کے واقعات

قرآن مجید نبی کریم ؐ نے خود ہی نہیں بنایا۔ اگر اس کو رب ہی نے اتارا ہے تو وہ کس طرح اتارا؟ ان سوالات کے جواب سے بھی واقف ہو نا ضروری ہے۔ 

نبی کریمؐ سے پہلے بہت سے پیغمبربھیجے گئے تھے۔ 

سب سے پہلے آدمی آدم سے لے کر نبی کریمؐ تک کتنے پیغمبر گزرے ہیں، یہ تو قرآن نے نہیں کہا، لیکن یہ کہتا ہے کہ بہت سے پیغمبر بھیجے گئے۔

 نبی کریم ؐ سے پہلے جو بھی رسول بھیجے گئے وہ سب ایک خاص زبان والوں کے لئے، خاص نسل کے لئے یا کوئی خاص قوم کے لئے بھیجے گئے۔ ان ان کے زبان میں لوگوں کو نیک راہ میں لانے کے لئے رب نے جو پیغام بھیجا وہی کلام الہٰی ہے۔

نبی کریم ؐ کے زمانے سے پہلے جتنی بھی زبانیں تھیں،قرآن کی آیت 14:4 کہتی ہے کہ ہر زبان کے لئے رسول بھیجے گئے ۔

اس طرح بھیجے گئے رسولوں میں نبی کریم ؐ ہی آخری رسول ہیں۔ ان کے بعد دنیا فنا ہو نے تک کوئی بھی رسول بھیجا نہیں جائیگا۔

نبی کریم ؐ ہی آخری رسول ہیں، اس کی سند کے لئے دیکھئے آیت نمبر 4:79، 4:170، 7:158، 9:33، 10:57، 10:108، 14:52، 21:107، 22:49، 25:1، 33:40، 34:28، 62:3۔ اور حاشیہ نمبر 187بھی ملاحظہ کیجئے۔ 

دوسرے پیغمبروں کو ایک مخصوص قوم کے لئے یا ایک مخصوص زبان کے لئے بھیجا گیا تھا۔ لیکن نبی کریم ؐ کو سارے عالم کے لئے پیغمبر بنا کر بھیجا گیا ہے۔ 

انہیں جو کلام الہٰی، قرآن نازل کیا گیا تھا اس کے بعد دنیا میں کوئی کلام الہٰی نازل نہیں کیا جائے گا، اس لئے یہ قرآن حکیم آخری کتاب کہلاتا ہے۔ 

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account