غیر ضروری تحقیقات
کہف نامی اٹھارویں سورت کی انیسویں آیت میں صرف لفظ ’’ولیتلطف‘‘ بڑے حروفوں میں لکھا گیا ہے۔
اور کنارے لکھا گیا ہے کہ قرآن کے حروفوں کو گن کر اس کو برابرکا آدھا حصہ بنایا گیا ہے، اسی کویہ لفظ نشاندہی کر تی ہے۔
اس طرح حروفوں کو، نقطوں کو، علامتوں کو گننے کے لئے نہ تو اللہ نے حکم دی ہے اور نہ اللہ کے رسول نے۔ ایک لفظ آدھے حصہ میں جگہ پانا ، اس کو دین میں کوئی اہمیت نہیں ہے۔
اس میں لوگوں کے لئے نہ تو کوئی نصیحت ہے اور نہ ہی راہنمائی۔ اس کے علاوہ اس ایک لفظ کو قرآن مجید میں جلی حروفوں میں دکھانا قرآن کے ساتھ مذاق کر نا ٹہرائے گا۔
یہ تمام چیزیں غیر ضروری حرکات ہیں۔ اس کے بعد آنے والی نسلوں کویہ ایک معمہ دکھائی دے گا۔
یہ بھی یاد رکھنا ضروری ہے کہ اس طرح حروفوں کو گنتے گنتے ہی بعض لوگ گمراہ ہو ئے ہیں۔
غیر ضروری تحقیقات
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode