تحریری شکل میں
صرف عالموں کے دلوں میں حفاظت کر نے تک ہی اس کو نہیں چھوڑا گیا بلکہ اس سماج میں لکھنا جاننے والوں کو بلا کر جب بھی کوئی وحی اترتی ہے تو اس کو فوراً نبی کریم ؐ درج کر دیا کرتے تھے۔
اس طرح درج کر نے کے لئے جنہیں انتظام کیا گیا تھا ان میں سے ابو بکرؓ، عمرؓ ، عثمانؓ ، علیؓ ، معاویہؓ ، عفان بن سعیدؓ ، خالد بن ولیدؓ ، ابی بن کعبؓ ، زید بن ثابتؓ ، ثابت بن قیسؓ، وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
نبی کریم ؐ ان کاتبوں کوجو کہتے جاتے وہ اس کو کھجور کے درخت کی چھالوں میں، سفید پتھرکی تختیوں میں، دباغت کئے ہوئے کھالوں میں،چوپایوں کے چوڑے ہڈیوں میں لکھ لیا کر تے تھے۔ اس وقت کی قوم انہیں چیزوں کو لکھنے کے لئے استعمال کرتی تھی۔
اس طرح لکھی ہوئی چیزیں نبی کریم ؐ کے گھر میں رکھی ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ قرآن مجید جنہوں نے حفظ کیا تھاوہ خود بھی لکھ کر رکھ لئے تھے۔
اسی طرح نبی کریم ؐ کے زمانے میں نازل شدہ پورا قرآن صحابیوں کے دلوں میں اور لکھی ہوئی چیزوں میں محفوظ کیا گیاتھا۔ یہ تمام انتظام نبی کریم ؐ کے زمانے میں کیا گیا تھا۔
حاشیہ نمبر 312 اور 461 دیکھئے۔
تحریری شکل میں
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode