تاریخ
انبیاء
آدم
آدم ؑ مٹی سے پیدا کئے گئے: 3:59، 6:2، 7:12، 15:26، 15:28، 17:61، 23:12، 32:7، 37:11، 38:71، 38:76، 49:13، 55:14۔
ان میں سے ان کی شریک حیات کو اللہ نے پیدا کیا: 4:1، 7:189، 39:6۔
آدم ؑ مکہ میں ہی اتارے گئے: 3:96
آدم ؑ زمین میں پیدا کئے گئے: 2:30
اللہ نے انہیں سب کچھ سکھایا: 2:31
فرشتوں کا اعتراض: 2:30
آدم ؑ فرشتوں سے جیت گئے: 2:31-33
فرشتے مطیع ہوگئے: 2:34، 7:11، 15:29، 15:30، 18:50،20:116، 38:72، 38:73۔
ابلیس نے جھکنے سے انکار کر دیا: 2:34 ، 7:11، 15:33، 18:50، 20:116۔
آدم ؑ جنت میں بسائے گئے: 2:35، 7:19۔
شیطان نے بہکادیا: 2:36، 7:20، 7:27، 20:120۔
آدم کی جوڑی: 2:35، 7:19۔
ممنوعہ درخت: 2:35، 7:19، 7:20، 7:22، 20:120۔
دونوں باہر نکالے گئے: 2:36، 2:38، 7:24، 20:123۔
آدم ؑ معاف کردئے گئے: 7:23، 20:122۔
آدم ؑ فضیلت والے تھے: 3:33
کن کے حکم سے آدمؑ ظاہر ہوئے: 3:59
آدم ؑ تمام نوع انسانیت کے باپ ہیں: 4:1، 6:98،7:189، 39:6، 49:13۔
آدم ؑ نے حد پار کر گئے: 2:36، 7:22، 20:121۔
آدم ؑ کے نسل سے معاہدہ: 7:172
آدم ؑ کے پاس ثابت قدمی نہیں: 20:115
آدم ؑ نے گناہ کیا: 20:121
ادریس
ادریس ؑ : 19:56,57، 21:85۔
موسیٰ
موسیٰ کو ان کے دشمن فرعون نے پالا: 20:38-40، 26:18، 28:7,8,9، 28:12,13۔
موسیٰ سے اللہ نے براہ راست کلام کیا: 2:253، 4:164، 7:143,144، 19:52، 20:11-24، 27:9۔
موسیٰ ؑ نے غصہ سے ایک شخص کو مارنے سے وہ مرگیا، انہوں نے ڈر کر وطن چھوڑکر بھاگ گئے: 20:40، 26:14،-19 28:15،28:33۔
موسیٰ کے ساتھ ہارون بھی اللہ کے رسول بنائے گئے: 20:42، 23:45۔ 25:35، 26:13، 28:34,35۔
پتھر پر مار کر پانی جاری کرنے کا معجزہ: 2:60، 7:160۔
عصا سانپ بن جانا: 7:107، 7:117، 20:20، 26:32، 26:45، 27:10، 28:31۔
ہاتھ میں چمک: 7:108، 20:22، 26:33، 27:12، 28:32۔
عصا سے سمندرپھٹ گیا: 20:77، 26:63۔
جادوگروں سے شرط لگا کر جیتنا: 7:110-132، 10:79-81، 20:58-73، 26:37-50۔
مدین شہر میں جا کر نکاح کرنا: 28:23-28۔
موسیٰ کے لئے لکھی ہوئی کتاب: 7:145، 7:150، 7:154۔
موسیٰ کی قوم کی دی ہوئی ایذائیں: 2:51، 2:54، 2:55، 2:59، 2:61، 2:65، 2:67-73، 2:92، 2:93، 2:108، 4:153، 5:22، 5:24، 7:129، 7:138، 7:148، 7:163، 20:86، 20:88۔
عیسیٰ
عیسیٰ ؑ بغیر باپ کے پیدا ہوئے: 3:47، 3:59، 19:17-21۔
حواریوں نے انہیں پکڑوایا نہیں: 3:52,53، 61:14۔
عیسیٰ ؑ اللہ کے بیٹے نہیں: 4:171، 4:172، 5:17، 5:72، 5:75، 5:116,117، 9:30، 9:31، 43:59۔
عیسیٰ ؑ کو انجیل عطا کیا گیا: 3:48، 5:46، 5:110، 57:27۔
عیسیٰ ؑ کو معجزے عطا کئے گئے: 3:49، 5:110، 5:112-114۔
عیسیٰ ؑ صرف اسرائیلوں کے رسول ہیں: 3:49، 61:6،61:14۔
عیسیٰ ؑ صرف اپنے زمانے والوں کے لئے رسول : 61:6
عیسیٰ ؑ نے پیدا ہوتے ہی بات کی: 3:46، 5:110، 19:29، 19:30۔
عیسیٰ ؑ نے پیدا ہوتے ہی کتاب پاکرنبی ہوئے: 19:30
عیسیٰ ؑ نے نکاح کی: 13:38
عیسیٰ ؑ نے کیا وفات پائی؟ 3:55، 3:144، 4:159، 5:75، 5:110، 5:116، 19:30,31، 43:61۔
عیسیٰ ؑ کی پیدائش ایک معجزہ ہو نے کی وجہ سے وہ معبود نہیں ہو سکتے: 3:59، 4:171، 4:172، 5:17، 5:72،5:75۔
عیسیٰ ؑ دشمنوں سے بچائے گئے: 5:110
کھانے کا خوان: 5:112
سلیمان
ایسی سلطنت جو کسی کو نہیں دی گئی: 38:35
ہوا کو قابو میں کر کے دیا: 21:81، 34:12،38:36۔
جن اور شیاطین ان کے حکم کے مطابق انہیں خدمت کر رہے تھے: 21:82، 27:17، 27:38-40، 34:14، 38:37، 38:38۔
پرندوں کی زبان بھی انہیں معلوم تھا: 27:16، 27:18،27:20,23۔
آسودگی کی زندگی: 27:44، 34:13، 38:31۔
ابراھیم
اللہ کی ہر آزمائش میں ابراھیم جیت گئے: 2:124، 2:131۔
کعبہ کو دوسری بار تعمیر کیا: 2:127، 14:35، 22:26۔
ابراھیم کا راستہ ہی نبی کریمؐ کا بھی راستہ تھا: 2:130، 2:135، 3:68، 3:95، 4:125، 6:161، 16:123
ظالم بادشاہ کے پاس دانائی سے بحث کر کے ارشاد کیا: 2:258
ابراھیم نبی کو اللہ نے چند معجزات دکھائے: 2:260، 21:68-70، 29:24، 37:97,98۔
باپ کے غلط عقیدے کو سختی سے مخالف کیا: 6:74، 9:114، 19:42-49، 26:70-80، 37:85-89۔
دانائی کے ساتھ دل میں پیوست ہو نے والا ارشاد کیا: 6:76-79۔
نبی کریم ؐ، اسحاق، یعقوب،داؤد، سلیمان، ایوب، یوسف، موسیٰ اور ہارون تمام انہیں کے نسل سے ہیں: 4:163، 6:84، 29:27۔
بڑھاپے میں اسماعیل اور اسحاق دونوں کو جنم دیا: 11:71,72,73، 14:39، 15:53، 15:54، 15:55، 51:129۔
اللہ کے حکم سے بیوی اور دودھ پیتے بچے اسماعیل کو صحرا میں چھوڑ آئے، ان دونوں کے ذریعے ہی مکہ آباد ہوا: 14:37
تنہا شخص وہ ایک الگ امت تھا: 16:120
بتوں کی پرستش کے خلاف سخت کاروائی اٹھائی: 21:52-67، 37:91-96۔ 60:4۔
حج کے لئے لوگوں کو دعوت دی: 22:27
اللہ کے حکم پر اپنے بیٹے ہی کو قربان کر نے کے لئے تیار ہوگئے: 37:102-108۔
ابراھیم نبی کے نسلوں کو اللہ نے بہت لمبے عرصے تک حکومت عطا کی: 4:54
کعبے کی تعمیر کے لئے ابراھیم نبی جس مقام پر کھڑے تھے وہی مقام ابراھیم کہلاتا ہے: 2:125، 3:97۔
انسانوں میں صرف انہیں کو اللہ نے اپنا خلیل بنایا: 4:125
اسماعیل
والد کے ساتھ مل کر کعبہ کی تعمیر کی: 2:125، 2:127ْ۔
جب والد نے چاہا کہ انہین ذبح کر دیں تو وہ بغیر تامل کے راضی ہوگئے: 37:102
اللہ کے فضل سے وہ بچالئے گئے: 37:107
انہیں ذبح کر تے وقت ابراھیم نے آنکھ بند کرلی اورکئی بار کاٹنے کے باوجود چھری کاٹنے سے انکار کردیا، یہ سب باتیں جھوٹی ہیں۔ذبح کر نے کے لئے جب انہیں لٹایا گیا تو اللہ نے انہیں فوراً روک دیا: 37:103,104۔
اسحاق
یہ ابراھیم نبی کے بیٹے ہیں اور ان کے بارے میں زیادہ کچھ کہا نہیں گیا: 2:133، 2:136، 2:140، 3:84، 4:163، 6:84، 11:71، 12:6، 12:38، 14:39، 19:49، 21:72، 29:27، 37:112، 37:113، 38:45۔
ہارون
انہیں اللہ کی طرف سے وحی آئی: 4:163
یہ موسیٰ نبی کے بھائی ہیں: 5:25، 7:111، 7:142، 7:150، 7:151، 10:87، 19:53، 20:30، 20:42، 23:45، 25:35، 26:36، 28:34,35۔
یہ بہت ہی فصیح زبان والے تھے: 26:13، 28:34۔
یہ موسیٰ نبی کے ساتھ خدمت انجام دینے کی وجہ سے دیگر تفصیلات کے لئے موسیٰ کے عنوان کے تحت دیکھئے۔
داؤد
جالوت نامی ظالم کو جنگ میں ہرایا: 2:251
داؤد نبی کو زبور عطا کی گئی: 4:163، 17:55۔
داؤد نبی کو پہاڑ اور پرندے قابو میں کردئے گئے: 21:79، 34:10، 38:19۔
داؤد نبی ہی نے پہلے پہل زرہ تیار کیا: 21:80
لوہا پگھلا کر مختلف چیزیں تیار کر نے کا فن بھی انہیں کے ذریعے دنیا کو ملا : 34:10
عجیب مقدمے کے ذریعے انہیں عبرت دی گئی: 38:21-25
نوح
آدم اور ادریس کے سوا قرآن مجید میں کہے گئے تمام انبیاء سے یہی پہلے ہیں: 4:163، 6:84۔
یہ اور ان کے ساتھ رہنے والوں کو کشتی میں سوار کر کے بچایا گیا، جو قبول کر نے سے انکار کئے وہ ہلاک ہوگئے: 7:64، 10:73،-48 11:37، 21:76,77،23:27، 25:37، 26:119، 54:10-15، 69:11۔
طغیانی جب آئی تو ہر جاندار سے ایک جوڑے کو کشتی میں سوار کر لیا: 11:40، 23:27۔
ان کا بیٹا ان کے مخالف گروہ میں تھا، اس کو وہ بچا نہیں پائے: 11:42,43، 23:27۔
جب وہ کشتی جودی پہاڑ پر رکی تو سیلاب تھم گیا: 11:44
یہ 950سال جئے: 29:14
اس کشتی کو اللہ نے دنیا کے لئے ایک نشانی بنادیا: 23:30، 25:37، 26:121، 29:15، 54:15۔
ان کی بیوی نے بھی انہیں تسلیم نہیں کیا، اس لئے اس کو بھی وہ بچا نہیں پائے: 66:10
قوم کے لوگوں سے تکلیفیں: 7:60-64، 10:71، 11:27-32، 11:38، 23:24,25، 26:111، 26:116، 54:9، 71:5,6,7، 71:22,23۔
نوح کی دعا کے بعد ہلاک کردئے گئے: 21:76، 23:26، 26:117,118، 37:75، 71:26۔
زکریا
زکریا نے مریم کو پالا: 3:37
بڑھاپے میں یحیےٰ کو جنم دیا: 3:38-41، 19:3-11، 21:89,90۔
یحیےٰ
ان سے پہلے دنیا میں کسی کو یہ نام نہیں رکھا گیا: 19:7
انہیں بچپن ہی میں اللہ نے کتاب اور حکمت عطا کی: 3:39، 19:12۔
ایوب
مختلف بیماریوں اورمفلسی سے یہ سختی سے آزمائے گئے، اپنے گھر والوں سے بھی محروم رہ گئے، پھر فضل الٰہی سے بیماری دور ہوگئی، اور ان کے گھر والے بھی مل گئے: 21:83,84، 38:41-44۔
صبر کے لئے انہیں مثال دی جاتی ہے، لیکن ان کے بارے میں زیادہ کچھ تفصیل کہا نہیں گیا۔ ایسی جھوٹی کہانیاں موجود ہیں کہ ان کے جسم میں کیڑے پیدا ہوگئے تھے ، اس کی کوئی دلیل نہیں ہے۔
یونس
علامت دکھائی دینے کے ساتھ یونس نبی کی قوم نے اصلاح پاگئے۔اس طرح اصلاح پانے والی قوم کوئی دوسری نہیں: 10:98، 37:148۔
یونس نبی کے علم کے بغیر ان کی قوم کو اللہ نے بچالینے کی وجہ سے وہ اللہ سے روٹھ کر چلے گئے، اس لئے اللہ نے انہیں سزا دی: 21:87,88
اپنے جرم کو محسوس کر کے عاجزی سے مغفرت چاہا، اس لئے اللہ نے انہیں معاف کردیا: 21:87,88
سمندر میں گرے ہوئے انہیں ایک بڑی مچھلی نگل گئی: 37:140,141,142۔
اگر یونس نبی اللہ سے دعا نہ کرتے تو حشرکے دن تک وہ مچھلی کے پیٹ ہی میں رہتے: 37:143,144۔
ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کے لئے بھیجے گئے تھے: 37:147
نبی کریمؐ کوتمام انبیاء کے راستے پر چلنے کے لئے اللہ نے حکم دیا، لیکن ان جیسے نہ چلنے کے لئے حکم ہوا ہے: 6:90، 68:48۔
انہیں معاف فرما کر اللہ نے پرانی حالت پر بلند کیا: 6:86، 68:49-50۔
یوسف
یوسف نامی سورت میں ایک ہی جگہ میں ان کی حالات و کیفیات وضاحت سے بیان کر دی گئی ہے۔
الیاس
ان کے بارے میں قرآن میں زیادہ کچھ کہا نہیں گیاہے۔صرف اتنا ہی بتایا گیا ہے کہ یہ اللہ کے رسول تھے اور یہ اپنی قوم کی طرف ارشادات کی تھی:6:85،37:123، 7:130-132۔
ان کا ایک دوسرا نام الیاسین ہے: 37:130
الیسع
ان کے بارے میں قرآن دو جگہ میں ذکر کر تا ہے۔وہ صالح اور بہترین نبی تھے، اس کے سوا دوسرا کچھ تذکرہ نہیں ہے: 6:86، 6:89، 38:48۔
ذوالکفل
یہ بہترین بندے تھے: 38:48
شعیب
ناپ تول میں دھوکہ دینے والی قوم کی طرف بھیجے گئے: 7:85، 11:84,85، 26:181-183۔
ان کی قوم میں بہت زیادہ لوگ تھے: 7:86
بستی سے نکال دینے کی دھمکی: 7:88
دھمکی سے وہ ڈرے نہیں: 7:89
زلزلہ نے آپکڑا: 7:91، 11:94، 26:189، 29:37۔
پوری طرح ہلاک کر دئے گئے: 7:92، 11:95۔
ان کی قوم آسودگی سے جئے: 11:84
ان کی قوم کئی معبودوں پر عقیدہ والے تھے: 11:87
قتل کر دینے کی دھمکی: 11:91
شعیب نبی اونچی خاندان والے تھے: 11:91,92۔
شعیب نبی بچا لئے گئے: 11:94
یعقوب
یہ ابراھیم نبی کے نواسے ہیں: 2:132
ان کا نام اسرائیل بھی ہے: 3:93
یوسف نبی کے والد ہیں: 12:6
اپنے بیٹے کے ہجر سے غمگین ہوئے: 12:84,85۔
کئی سالوں تک بیٹے کی دید نہ ہوتے ہوئے بھی مایوس نہیں ہوئے: 12:87
بینائی کھو کر بینائی پائی: 12:96
اللہ کے رسولوں میں سے ایک ہیں: 19:49
صالح
قوم ثمود کی طرف بھیجے گئے: 7:73
عجیب اونٹنی عطا کیا گیا: 7:73، 17:59، 54:27۔
اونٹنی کو گزند نہ پہنچانے کی شرط: 7:73، 11:64، 17:59، 26:156۔
ان کی قوم پہاڑوں کو تراش کر جیتے تھے: 7:73، 15:82، 26:149، 89:9۔
ان کی قوم نے اونٹنی کو ذبح کر دیا: 7:77، 11:65، 26:157، 54:28، 91:14۔
زلزلے کے ذریعے ان کی قوم کو ہلاک کردیا گیا: 7:78، 11:67، 15:83، 41:17، 51:44، 54:31، 69:5۔
کئی معبودوں کے عقیدے کو صالح نبی نے مقابلہ کیا: 11:62
صالح نبی اور نیک لوگ بچا لئے گئے: 11:66
نو جماعت ان کی قوم میں تھی: 27:48
سب لوگ ہلاک کردئے گئے: 27:51، 53:51۔
صالح نبی ہجر نامی بستی والے تھے: 15:80
اونٹ کے لئے ایک دن اور لوگوں کے لئے ایک دن پانی کی تقسیم: 26:155، 54:28، 91:13۔
صالح نبی کو منحوس کہا گیا: 27:47
صالح نبی کو قتل کر نے کی تدبیر کی گئی، پھر وہ ہلاک کئے گئے: 27:49-51۔
صالح نبی کو جھوٹا کہا گیا: 54:25
قوم عاد کے بعد آنے والی قوم تھی: 7:74
ان کی قوم نے آسودگی سے زندگی بسر کئے: 11:61، 26:146، 26:147،26:148۔
لوط
ہم جنسی تعلقات میں مشغول ہونے والے مردوں کو سیدھی راہ دکھانے کے لئے بھیجے گئے: 7:80.81، 11:78,79،15:72، 26:165,165، 27:54,55، 29:28، 29:29۔
انہیں کے زمانے میں ہم جنسی پہلے پہل آغاز ہوا: 7:80
ان کی قوم نہ سدھر تے ہوئے تکلیف دینے لگے: 7:82، 26:167، 27:56۔
ان کی قوم ہلاک کر دی گئی اور ان کی بستی کوزیرو زبر کر دیا گیا: 7:83، 7:84، 11:81، 11:82، 11:83، 15:65، 15:73، 15:74، 26:173، 27:58، 29:34، 51:33,34، 54:34، 54:38۔
ان کی بیوی خود ان کے مخالف تھی، وہ بھی ہلاک کردی گئی: 7:83، 26:171، 27:57، 29:33، 37:135، 66:10۔
لوط کی بستی ہلاک کر نے آئے ہوئے فرشتے پہلے ابراھیم کو خبر پہنچا کر پھر لوط کی بستی کی طرف روانہ ہوگئے: 11:71،11:74، 15:53,54، 29:31,32۔
مٹانے آئے ہوئے فرشتے خوبصورت مردوں کی شکل میں آنے کی وجہ سے انہیں بھی ناروا تعلقات کے لئے بلایا گیا: 11:78,79، 11:81، 15:67,68,69، 54:37۔
ابراھیم اور لوط ملاقات کی ہے: 29:26
ھود
قوم عادکی طرف بھیجے گئے: 7:65
کئی معبودوں کے عقیدے کا مقابلہ کیا: 7:65،7:70، 7:71، 11:50، 11:53، 11:54، 46:22۔
ھود نبی اور ان کے ماننے والے بچا لئے گئے: 7:72، 11:58۔
قوم عاد ہلاک کر دی گئے: 7:72، 11:58، 23:41، 26:139۔
ان کی قوم بہت قوت والی تھی: 11:52، 41:15، 89:8۔
سخت طوفانی ہوا سے ہلاک کر دئے گئے: 41:16، 46:25، 51:41,42، 54:19,20، 69:6۔
سات دن تک ہوا چل رہی تھی: 69:7
کوئی بچا نہیں: 69:8
نبی کریم ؐ
نبی کریم ؐ کی پاکیزہ زندگی: 10:16
نبی کریم ؐ کی خصوصیت: 8:33، 9:128، 17:79۔
نبی کریمؐ لکھنا پڑھنا نہیں جانتے: 7:157,158، 25:4,5، 29:48۔
سابقہ کتابوں میں نبی کریم ؐ کے بارے میں پیشین گوئی: 2:146، 6:20، 7:157۔
نبی کریم ؐ ہی آخری نبی ہیں: 4:79، 4:170، 7:158، 9:33، 10:57، 10:108، 14:52، 21:107،22:49، 25:1، 33:40، 34:28، 62:3۔
نبی کریم ؐ ابراھیم نبی کے نسل سے ہیں: 2:129
نبی کریمؐ کی رحمدلی اور نفاست: 3:159
نبی کریمؐ شروعات میں کچھ نہیں جانتے تھے: 4:113، 42:52، 93:7۔
نبی کریم ؐ نے اللہ کی حفاظت پائے ہوئے تھے: 5:67
نبی کریم ؐ ان کی تدبیروں سے غمزدہ ہوتے تھے: 6:33، 10:65، 11:12، 16:127، 27:70۔
نبی کریم ؐ اس قوم والے تھے جہاں کوئی رسول بھیجا نہیں گیا: 6:156، 32:3، 36:6۔
نبی کریم ؐ کو لوگوں نے دیوانہ کہا: 7:184، 15:6، 23:70، 34:46، 37:36، 44:14، 52:29، 68:2، 68:51، 81:22۔
نبی کریم ؐ بستی چھوڑکر نکالے گئے: 8:5، 8:30، 9:40۔
اللہ کی خصوصی محبت: 8:33
ابوبکر کے ساتھ ہجرت: 9:40
غلطیوں کی طرف اللہ کا اشارہ: 3:128، 8:67، 9:43، 9:80، 9:84، 9:101، 9:108، 11:12، 18:6، 26:3، 28:56، 66:1، 80:1۔
نبی کریم ؐ نے اپنی امت کی تکلیف کے لئے غمزدہ ہوگئے: 9:128، 26:3۔
نبی کریم ؐ اپنی امت پر بہت زیادہ شفقت والے ہیں: 9:61، 9;128، 16:127، 18:6، 27:70، 33:6، 35:8۔
آپ کو جادو گر کھا گیا: 10:2، 38:4۔
نبوت کے پہلے ہی پاکیزہ زندگی: 10:16
آپ کے بیوی بچے بھی تھے: 13:38، 33:6، 33:28-36۔
معراج کا سفر: 17:1، 17:60، 32:23، 53:13,14، 53:15، 53:18۔
آپ کو سحر زدہ آدمی کہا گیا: 17:47، 25:8۔
آخرت میں نامور: 4:41، 16:89، 17:79، 68:3، 92:21، 93:5، 108:1۔
نکالے گئے شہر کی طرف واپس آنا: 28:85
اچھے اخلاق: 68:4، 3:159۔
شاعری نہیں جانتے: 36:69
بچپن ہی میں والدین سے محروم ہوگئے: 93:6
بعد میں غنی بن گئے: 93:8
نام اور شہرت: 94:4
اچھے اور برے
اچھے لوگ
مریم
پیدائش: 3:36-39
اللہ کے کام کے لئے نذر کر دئے گئے: 3:35
اللہ کی طرف سے اچھی طرح توجہ کئے گئے: 3:37، 3:44، 3:45،5:110۔
بہت ہی بہترین خاتون: 3:42، 5:75، 21:91، 23:50، 66:12۔
بغیر مرد کی صحبت سے حاملہ ہوئیں: 3:45، 4:156، 4:171، 19:16-19، 19:20,21، 19:27، 21:91۔
مریم کوئی معبود نہیں: 5:17، 5:75۔
عمران
عمران: 3:33، 3:35، 66:12۔
ابو بکر
ابو بکر: 9:40
غار والے
غار والے: 18:9-21
لقمان
لقمان: 31:12، 31:13۔
طالوت
طالوت: 2:247، 2:249، 2:250۔
ذوالقرنین
ذوالقرنین: 18:83-98۔
وہ تینوں
وہ تینوں جن کا فیصلہ ملتوی رکھا گیاتھا: 9:118
زید
زید، نبی کریم ؐ کے پالک بیٹے ہیں: 33:37
زید اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بعد نبی کریم ؐ نے ان سے نکاح کرلی: 33:37
نبی کریم ؐ انہیں بہت چاہتے تھے: 33:37
صابئین
صابئین: 2:62، 5:69، 22:17۔
برے لوگ
قوم عاد
ھود کے عنوان میں دیکھئے۔
قوم ثمود
صالح کے عنوان میں دیکھئے۔
ہاتھیوں کی فوج
ہاتھیوں کی فوج: 105:1
ابولہب
ابولہب: 111:1-3
ارم
ارم:89:7
قارون
قارون: 28:76، 28:79، 28:81، 29:40۔
آزر
آزر: 6:74، 9:114، 19:42، 21:52، 26:70، 37:85، 43:26، 60:4۔
جالوت
جالوت: 2:249،2:251۔
یاجوج ماجوج
یاجوج ماجوج: 18:94، 21:96۔
فرعون
اسرائیلی قوم کے صرف مردوں کو قتل کیا: 2:49، 7:127، 7:141، 14:6، 28:4۔
اس کی بیوی ایک سچے مسلم کی مثال تھی: 66:11
دریامیں ڈبودیا گیا: 2:50، 10:90، 20:78، 44:24۔
اس نے آمریت چلائی: 10:83، 28:4،43:51،44:51۔
اپنے آپ کو معبود جتایا: 28:38، 79:24۔
سامری
اسرائیل کے زیورات پگھلا کر بچھڑے کی شکل بنائی: 7:148، 20:87۔
موسیٰ نبی کوہ طورجا نے کے بعد ان کی قوم کو گمراہ کیا: 20:85
یہ یقین دلایا کہ بچھڑے کی مورت ہی معبود ہے: 20:88
موسیٰ نبی کے قدموں کی مٹی لے کر اسے ڈالا اور بچھڑے کی مورت سے آواز برآمد کیا: 20:96
مجوسی
مجوسی: 22:17
منافقین
دوہرا بھیس ڈالا: 2:8، 2:11، 2:14، 3:119، 4:143، 5:61، 8:49، 9:56,57، 9:96، 47:16، 63:1۔
دھوکہ بازی کی: 2:9، 4:142۔
نیکو کاروں کو بے وقوف کہا: 2:13
جھوٹی قسمیں کھائیں: 2:204
دلفریب باتیں کیں: 2:204، 47:30۔
فساد اور تباہی پیدا کئے: 2:205
گناہ کر نے میں فخر کیا: 2:206
سازشیں کر نے لگے: 3:118، 3:119، 4:81، 4:108، 9:47۔
مسلمانوں پر جب مصیبت آتی تو وہ خوش ہوتے: 3:120
جو دل میں نہیں اس کو منہ سے بولتے ہیں: 3:167، 9:62۔
تناتنی کی حالت میں دور ہٹ گئے: 3:167،9:42۔
رسول اللہ کی تعلیم سننے سے انکار کردیا: 4:61
برائی کر نے کے بعد جھوٹی قسم کھانے لگے کہ ہم نے بھلائی کی: 4:62، 9:107۔
مسلمانوں اور دشمنوں کو ایک ساتھ دھوکہ دینے لگے: 4:91
منافقین کے لئے سخت سزا ہے: 4:138، 4:140، 4:145، 9:68، 9:95، 33:73، 48:6، 57:13۔
منافقین نے نماز پڑھی: 4:142
مسلمانوں کی مخبری کر نے لگے: 5:41، 9:47ْ
خبروں کو غلط بتانے لگے: 9:48
اجرت کے مطابق عقیدے بدلنے لگے: 9:58
اگر پھنس گئے تو کہتے ہیں کہ ہم نے مذاق کیا: 9:65
برائی کا حکم اور بھلائی سے روکتے تھے: 9:67
منکرین اور منافقین برابر ہیں: 9:73
مسلمانوں کی نیکیوں کا طعن کر نے لگے: 9:79
منافقین کا جنازہ نماز نہ پڑھا جائے: 9:84
مسجدکو برے کاموں کے لئے استعمال کئے: 9:107
چھپ کر پوشیدہ ہونے میں ماہر ہیں: 9:127، 24:63۔
اپنے فائدہ بخش چیزوں کو تھام لیں گے: 5:41، 24:49۔
خوف زدہ ہوں اس طرح بھاگیں گے جیسا کہ موت دیکھ لی ہو : 33:19، 47:20۔
کہیں گے کہ صرف چند معاملوں میں ہم پابند ہیں: 47:26
قسموں کو وہ ڈھال بنائیں گے:58:16، 63:2۔
جسمانی ساخت سے دوسروں کو لبھائیں گے: 63:4
ذرا سی آواز بھی اپنے خلاف سمجھیں گے: 63:4
دوسرے لوگ
اسرائیل
اللہ نے کئی خوبیاں نوازیں: 2:47،2:122۔
کئی رسولوں کو ان میں سے بھیجا: 5:20
بڑی لمبے عرصے تک انہیں حکومت کر نے دیا: 4:54، 7:137، 10:93، 26:59۔
عجیب طریقے سے اللہ نے انہیں آسائش عطا کی: 2:57، 7:60، 7:160، 20:80۔
انہوں نے سمجھا کہ وہی اعلیٰ ترین مخلوق ہیں: 3:75، 5:18۔
لوگ مالوں کو دھوکے سے کھا تے تھے: 4:161، 9:34۔
دین کو ذریعہ معاش کا راستہ بنا لیا: 2:41، 2:79، 2:174، 3:187، 5:44۔
اللہ کی قدرت جاننے کے باوجود جو دیکھااس کو معبود بنالیا: 2:51، 2:54، 2:92، 7:138، 7:148، 20:88، 20:96۔
اللہ کی قدرت سے لطف انداز ہو تے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم اللہ کو دیکھے بغیر نہیں مانیں گے: 2:55، 4:153
اللہ کے رسولوں کو قتل کیا: 2:61، 2:87، 2:91، 3:21، 3:112، 3:181، 3:183، 4:155، 5:70۔
کتاب اللہ میں اپنی ہوشیاری دکھا نے لگے: 2:79، 2:159، 2:174، 3:78،3:187، 4:46، 5:13، 5:41۔
بعض لوگ خنزیر اور بند رمیں تبدیل کر دئے گئے: 2:65، 5:60، 7:166۔
بعض لوگ ہلاک کردئے گئے: 2:55، 4:153، 7:155۔
یہود
یہود: 2:62، 2:113، 2:120،2:135، 2:140، 4:46، 4:160، 5:18، 5:41، 5:44، 5:51، 5:64، 5:69، 5:82، 6:146، 9:30، 16:118، 22:17۔
عیسائی
عیسائی: 2:62، 2:111، 2:113، 2:120، 2:135، 2:140، 5:14، 5:18، 5:51، 5:69، 5:82، 9:30، 22:17۔
آدم کے دو بیٹوں میں سے ایک آدم کے دو بیٹوں میں سے ایک:5:27
منات
منات (بت): 53:20
لات
لات (بت): 53:19
عزیٰ
عزیٰ (بت) : 53:19
ود
ود (بت): 71:23
سواع
سواع(بت) : 71:23
یغوث
یغوث (بت) : 71:23
نسر
نسر (بت) : 71:23
قریش
قریش: 106:1
مقامات
سدرۃ المنتہیٰ
آسمان کا ایک درخت: 53:14
آنکھوں کو لبھانے والاحسن: 53:16,17۔
اس مقام پر نبی کریم ؐنے جبرئیل سے ملاقات کی: 53:13,14۔
مکہ (بکہ)
مکہ (بکہ) : 3:96، 48:24۔
اللہ کے حکم پر ابراھیم نبی نے اپنی بیوی اور شیر خوار بچے اسماعیل کوصحرا میں چھوڑ دیا، ان دونوں کے ذریعے ہی شہر مکہ آباد ہوا: 14:37
رومی
رومی: 30:2
حدیبیہ
حدیبیہ: 48:10 ، 48:18۔
یثرب (مدینہ)
یثرب
(مدینہ) :9:101، 9:120، 33:13، 33:60، 63:8۔
مصر
مصر: 10:87، 12:21، 12:99، 43:51۔
مدین
مدین: 7:85، 9:70، 11:84، 11:95، 20:40، 22:44، 28:22، 28:23، 28:45، 29:36۔
کوہ طور
وہ مقام جہاں موسیٰ نبی نے اللہ سے براہ راست کلام کیا: 19:52، 20:80، 28:29، 28:46۔
یہ پہاڑ طور سینا اور طور سین بھی کہلاتا ہے: 23:20، 95:2۔
کوہ طور پر قسم کھا کر اللہ نے ایک سورہ بھی اتارا ہے: 2:63، 2:93، 4:154، 52:1، 95:2۔
جودی پہاڑ
جودی پہاڑ: 11:44
کعبہ
پہلی عبادت گاہ: 3:96، 22:33۔
کعبہ ہمیشہ قائم رہے گا: 5:97
لوگوں کے لئے امن کا مقام ہے: 2:125، 3:97، 5:97، 106:4
مسلمان دنیا کے کسی بھی حصہ میں ہوں اسی عبادت گاہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنی چاہئے: 2:144، 2:149، 2:150۔
اس عبادت گاہ میں لڑائی منع کی گئی ہے، اپنے تحفظ کے لئے لڑناجائز ہے: 2:191، 5:2، 22:25۔
یہاں شکار نہ کریں: 5:2
غیر مسلموں کو دوسری مسجدوں میں داخل ہو نا جائز ہے، لیکن یہاں اس کی اجازت نہیں دینی چاہئے: 9:28
یہاں مقامی باشندے اور باہر والے سب مساوی حق رکھتے ہیں: 22:25
ابراھیم نے کعبے کو پھر سے تعمیر کیا: 2:127،14:37، 22:26۔
ابراھیم نے حج کے لئے لوگوں کو اعلان کیا: 22:27
کعبہ کا طواف کرنا: 2:158، 22:29۔
قبلہ کی تبدیلی: 2:142-145۔
اُحد
جنگ احد: 3:121,122۔
جنگ احد کی ناکامی: 3:140، 3:152۔
نبی کو چھوڑکر بھاگ جانا: 3:153، 3:165، 3:166۔
آخر میں کامیابی:3:154، 3:172۔
بدر
جنگ بدر کے میدان میں اللہ کی مدد: 3:13، 3:123، 3:124، 8:5، 8:7، 8:9، 8:11، 8:12، 8:17، 8:42، 8:43، 8:44۔
غزوۂ خندق
معرکہ خندق: 33:20، 33:22۔
حنین
حنین: 9:25، 9:26، 9:27
جاندار
کتا: 5:4، 7:176، 18:18،18:22۔
گھوڑا: 3:14، 8:60،16:8، 17:64، 38:31، 59:6، 100:1۔
مچھلی: 5:96، 16:14، 18:61، 18:63، 21:87، 35:12، 37:142، 68:48۔
خنزیر: 21:73، 5:3، 5:60،6:145، 16:15۔
خچر: 16:8
گدھا: 2:259، 16:8، 31:19، 62:5، 74:50۔
چوپائے: 3:14، 4:119، 5:1، 5:95، 6:136، 6:138، 6:139، 6:142، 6:146، 7:179، 10:24، 16:5، 16:66، 16:80، 20:54، 22:28، 22:30، 22:34، 23:21، 25:44، 25:49، 26:133، 32:27، 35:28، 36:71، 39:6، 40:79، 42:11، 43:12، 47:12، 79:33، 80:32۔
بکرا: 6:143
بھیڑ: 6:143
اونٹ: 6:144، 7:40، 7:73، 7:77، 11:64، 12:70، 12:82، 12:94، 17:59، 26:155، 54:27، 88:17، 91:13۔
کوا: 5:31
چیونٹی: 27:16,18
ہاتھی: 105:1
مچھر، مکھی: 2:26، 22:73۔
شہد کی مکھی: 16:68
دیمک: 34:14
پیٹ کے بل چلنے والے: 24:45
عام حیوانات: 2:164، 6:38، 8:22، 8:55، 11:6، 11:56، 16:49، 16:61، 22:18، 24:45، 27:82، 29:60، 31:10، 34:14، 35:28، 35:45، 42:29، 45:4۔
ٹڈی: 7:133، 54:7۔
جوں: 7:133
مینڈک: 7:133
بندر: 2:65، 5:60، 7:166۔
بچھڑا: 2:51، 2:54، 2:92، 2:93، 4:153، 7:148، 7:152، 11:69، 20:88، 51:26۔
جنگلی جانور: 5:3
پرندے: 2:260، 3:49، 5:110، 6:38، 12:36، 12:41، 16:79، 21:79، 24:41،27:16، 27:17، 27:20، 34:10، 38:19، 56:21، 67:19۔
بھیڑیا: 12:13، 12:14، 12:17۔
بکری: 6:146، 20:18، 21:78، 38:23,24۔
شیر: 74:51
ہدہد: 27:20
سانپ: 7:107،20:20، 26:32، 27:10، 28:31۔
گائے: 2:67-71،6:144، 6:146، 12:43، 12:46۔
تاریخ
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode